
(24نیوز)شام میں حکومت کے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے فیصلے کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے۔
مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا، مختلف مقامات پر ٹائر جلائے، توڑ پھوڑ کی اور اہم شاہراہوں کو کئی گھنٹوں تک ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رکھا۔
مظاہرین کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں کیا جانے والا اضافہ واپس لیا جائے۔
واضح رہے کہ شام کی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں 40 فیصد، پیٹرول کی قیمتوں میں 28 فیصد اضافہ کیا گیا۔
حکومت نے عالمی منڈی میں بڑھتی قیمت اور مقامی ریفائنری کی مرمت و بحالی کو اضافے کی وجہ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:17 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا الرٹ جاری

