معروف اداکار، اسٹیج آرٹسٹ اور کامیڈین آصف اقبال انتقال کر گئے

IMG 20260919 WA2234


خاندانی ذرائع کے مطابق دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا، نماز جنازہ بعد نماز عشا ادا کی جائے گی
لاہور: معروف اداکار، اسٹیج آرٹسٹ اور کامیڈین آصف اقبال لاہور میں انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق آصف اقبال کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ آصف اقبال بٹ مرحوم کی عمر 60 سال تھی اور ان کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عشا نشتر بلاک میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ پوسٹ