ٹرمپ کو امریکہ چلانے کا حق ہے، دوسرے ممالک پر حکمرانی کا نہیں: برازیلی صدر لولا

brazilai 2209 d


اسطنبول : برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں امریکہ پر حکمرانی کا حق ہے، دوسرے ممالک پر اپنی مرضی مسلط کرنے کا نہیں۔ سی این این کی اینکر کرسٹیئن امان پور کو دیئے گئے انٹرویو میں لولا نے کہا، "صدر ٹرمپ امریکہ کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ انہیں حکومت کرنے کا حق ہے، لیکن دوسرے ممالک پر حکومت کرنے کا حق نہیں۔” انہوں نے زور دیا کہ امریکہ کو دیگر ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے۔
برازیلی صدر نے ٹرمپ کے یک طرفہ طرزِ عمل پر تنقید کرتے ہوئے عالمی تنازعات کے حل کے لیے کثیرالجہتی نظام کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا طرزِ حکمرانی طاقت کے زور پر دوسروں کو اپنی بات منوانے پر مبنی ہے، جس سے وہ اتفاق نہیں کرتے۔ لولا نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ برازیل کے 2026ء کے صدارتی انتخابات میں مداخلت نہ کرے، اور کہا کہ برازیل امریکہ کے ساتھ مذاکرات چاہتا ہے مگر بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا۔ برازیلی صدر اتوار کو نیویارک پہنچے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ پوسٹ