شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

1790147073 موسم 2.webp


شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

کراچی میں اس وقت شہر میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوائیں چل رہی ہے

شہرقائد میں دو روز قبل ماہ ستمبر میں آٹھ سال بعد گرم ترین دن ریکارڈ کیاگیا تھا تاہم آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

شہرقائد میں آج مطلع صاف جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت شہر میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوائیں چل رہی ہے تاہم شہر میں آئندہ ہفتے تک بارش کے کوئی امکانات موجود نہیں ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ