نیویارک — امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ روس اور یوکرین کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے وقفے میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے دوران ٹرمپ نے کہا، ’’میرا خیال ہے کہ وہ کسی معاہدے پر پہنچنے والے ہیں، اور میں یہ نہیں بتانا چاہتا کہ معاہدہ کیا ہوگا۔ ہم اس سلسلے میں کافی بات چیت کر رہے ہیں جس میں صدر پوتن کے ساتھ ہونے والی بات چیت بھی شامل ہے، اور میرا خیال ہے کہ کچھ نہ کچھ ضرور ہونا چاہیے۔‘‘
ٹرمپ نے مزید کہا کہ یوکرین میں جاری تنازع کے حل کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنا دونوں فریقوں کے مفاد میں ہے، اور اس سے روس اور یوکرین دونوں کو فائدہ ہوگا۔

