پاکستان پوسٹ نے اندرونِ ملک ڈاک کی مختلف سروسز کے نرخوں میں اضافہ کرتے ہوئے نئے ڈاک ٹیرف کی منظوری دے دی ہے نئے نرخ یکم اکتوبر سے نافذ ہوں گے۔
پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ کی منظور کردہ نئی شرحوں کے مطابق 20 گرام تک عام خط اب 40 روپے، 50 گرام تک 80 روپے، 100 گرام تک 100 روپے، 250 گرام تک 140 روپے، 500 گرام تک 170 روپے اور ایک کلوگرام تک 250 روپے میں ارسال کیا جاسکے گا۔
اسی طرح ڈیڑھ کلوگرام تک عام خط کی فیس 320 روپے اور 2 کلوگرام تک 400 روپے مقرر کی گئی ہے۔
رجسٹرڈ خط کی رجسٹریشن فیس 40 روپے ہوگی، جبکہ 20 گرام تک رجسٹرڈ خط 80 روپے، 50 گرام تک 120 روپے، 100 گرام تک 140 روپے، 250 گرام تک 180 روپے، 500 گرام تک 210 روپے، ایک کلوگرام تک 290 روپے، ڈیڑھ کلوگرام تک 360 روپے اور 2 کلوگرام تک 440 روپے میں بھیجا جاسکے گا۔
ویلیو پی ایبل لیٹر پر ڈاک اور رجسٹریشن فیس کے علاوہ 20 روپے اضافی وی پی فیس عائد کی گئی ہے۔
رجسٹرڈ پارسل کی رجسٹریشن فیس بڑھا کر 80 روپے کردی گئی ہے۔ ایک کلوگرام تک رجسٹرڈ پارسل 260 روپے، 3 کلوگرام تک 400 روپے، 5 کلوگرام تک 540 روپے، 10 کلوگرام تک 760 روپے، 15 کلوگرام تک 980 روپے، 20 کلوگرام تک 1210 روپے، 25 کلوگرام تک 1440 روپے اور 30 کلوگرام تک 1660 روپے میں بھیجا جاسکے گا۔ 30 کلوگرام سے زائد پارسل پر ہر اضافی کلوگرام کے لیے 30 روپے چارج ہوگا۔
ویلیو پی ایبل پارسل پر بھی 20 روپے اضافی وی پی فیس مقرر کی گئی ہے۔ وی پی پارسل کے نئے نرخوں کے مطابق ایک کلوگرام تک 280 روپے، 3 کلوگرام تک 420 روپے، 5 کلوگرام تک 560 روپے، 10 کلوگرام تک 780 روپے، 15 کلوگرام تک 1000 روپے، 20 کلوگرام تک 1230 روپے، 25 کلوگرام تک 1460 روپے اور 30 کلوگرام تک 1680 روپے فیس ہوگی۔
پرنٹڈ پیپرز کے نرخ بھی تبدیل کیے گئے ہیں۔ 50 گرام تک پرنٹڈ پیپرز 30 روپے، 250 گرام تک 50 روپے، ایک کلوگرام تک 70 روپے اور 2 کلوگرام تک 110 روپے میں بھیجے جاسکیں گے۔
درسی کتب کی ترسیل کے نئے نرخوں کے مطابق 250 گرام تک 50 روپے، ایک کلوگرام تک 100 روپے، 2 کلوگرام تک 140 روپے، 3 کلوگرام تک 190 روپے، 4 کلوگرام تک 230 روپے، 5 کلوگرام تک 290 روپے، 6 کلوگرام تک 320 روپے اور 7 کلوگرام تک 360 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔
چھوٹے پیکٹوں کے نرخ بھی تبدیل کردیے گئے ہیں۔ 100 گرام تک چھوٹے پیکٹ کی فیس 20 روپے، 250 گرام تک 40 روپے، ایک کلوگرام تک 70 روپے اور 2 کلوگرام تک 80 روپے ہوگی۔ نابینا افراد کے خصوصی لٹریچر کی 7 کلوگرام تک ترسیل بدستور مفت رہے گی۔
ارجنٹ میل سروس (یو ایم ایس) کے نرخوں میں بھی یکم اکتوبر سے نظرثانی کی گئی ہے۔ مقامی یو ایم ایس کے لیے 250 گرام تک 100 روپے اور 500 گرام تک 130 روپے فیس ہوگی، جبکہ ہر اضافی 500 گرام پر 50 روپے چارج کیا جائے گا۔
سٹی ٹو سٹی یو ایم ایس کے نرخ 250 گرام تک 170 روپے اور 500 گرام تک 250 روپے مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ ہر اضافی 500 گرام کے لیے 100 روپے فیس ہوگی۔
مقامی یو ایم ایس کیش آن ڈیلیوری (سی او ڈی) سروس کے لیے 250 گرام تک 75 روپے، 500 گرام تک 100 روپے اور ہر اضافی 500 گرام پر 25 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔
سٹی ٹو سٹی یو ایم ایس سی او ڈی کے نئے نرخوں کے مطابق 250 گرام تک 110 روپے، 500 گرام تک 150 روپے جبکہ ہر اضافی 500 گرام کے لیے 50 روپے فیس وصول کی جائے گی۔
پاکستان پوسٹ کے نئے ڈاک ٹیرف کے تحت مذکورہ تمام نظرثانی شدہ نرخ یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوں گے۔

