فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات؛ دفاعی تعاون پر گفتگو

سعودی عرب .webp


فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات؛ دفاعی تعاون پر گفتگو

پاکستان اور سعودی عرب نے حملوں سے نمٹنے کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا

سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت عسکری قیادت کے اجلاس کے نتائج کا جائزہ لیا گیا جبکہ سعودی وزیر دفاع نے اجلاس کے مثبت نتائج کو سراہا۔

دونوں جانب سے مکہ مکرمہ اور سعودی عرب کی شہری و اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مذمت کی گئی۔
WhatsApp Image 2026 09 26 at 11.56.12 AM

ملاقات میں مکہ مکرمہ اور سعودی تنصیبات پر حملوں کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے ان سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

سعودی عرب اور پاکستان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت حملوں کا مقابلہ کرنے اور سعودی شہری و اقتصادی تنصیبات کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ