کے الیکٹرک کا کورنگی میں کنڈا مافیا کے خلاف بڑا ایکشن

کے الیکٹرک کنڈا مافیا.webp


کے الیکٹرک کا کورنگی میں کنڈا مافیا کے خلاف بڑا ایکشن

کارروائی کے دوران کنڈا مافیا کے کارندوں نے ٹیم پر حملہ کردیا۔

آئی بی سی کورنگی نے پولیس کی مدد سے غیر قانونی کنیکشن کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے 500 سے زائد گھروں کے کنڈے کاٹ دیے۔

رپورٹ کے مطابق کورنگی کے علاقے میں کچھ نجی سوسائیٹیز ایسی ہیں جس میں غیر قانونی کنیکشن سے بجلی کا استعمال کیا جارہا ہے۔

اطلاعات موصول ہونے پر کے الیکٹرک نے بڑا ایکشن لیا جب کہ کارروائی کے دوران کنڈا مافیا کے کارندوں نے ٹیم پر حملہ کردیا۔

کورنگی کے جنرل مینجر عقیل محمد کا کہنا ہے کہ ہم کنڈا مافیا کا خاتمہ کرنا چاہتا ہیں جس کا مقصد بجلی کا بل ادا کرنے والے صارفین کو بلا تعطل 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی یقین بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا جب تک ہم کنڈا مافیا کا مکمل خاتمہ نہیں کردیتے یہ کارروائیاں انتھک محنت کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ بجلی کا بل ادا کرنے والے صارفین کے ساتھ نااںصافی نہ ہو۔



Source link

متعلقہ پوسٹ