بن گویر کے دور میں 28 فیصد اسرائیلی پولیس اہلکار فورس سے نکل گئے


تل ابیب: اسرائیلی اخبار ہاریٹز کی رپورٹ کے مطابق قومی سلامتی کے وزیر ایتامار بن گویر کے دسمبر 2022ء میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اسرائیلی پولیس کے تقریباً 28 فیصد اہلکار فورس سے نکل چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار پولیس میں افرادی قوت کی کمی کے پس منظر میں بند کمرہ اجلاسوں میں پیش اور دستاویزی شکل میں سامنے آئے۔ بھرتیوں میں اضافے کے باوجود پولیس اسٹیشنوں اور ٹریفک ڈویژن میں تقریباً 2 ہزار اہلکاروں کی کمی برقرار ہے، کیونکہ نئے آنے والے اہلکاروں میں سے ایک چوتھائی سے زائد کو باقاعدہ پولیس اسٹیشنوں کے بجائے بارڈر پولیس یا نیشنل گارڈ میں تعینات کیا گیا۔
نیشنل گارڈ، جسے 2023ء میں باضابطہ منظوری دی گئی تھی، قومی سلامتی کی وزارت کے ماتحت کام کرتا ہے۔ ناقدین اسے بن گویر کے لیے ایک الگ طاقت کا مرکز قرار دیتے رہے ہیں، تاہم حکومت اسے داخلی سلامتی کے لیے ضروری انتظامی قدم قرار دیتی ہے۔ 2022ء میں پولیس آرڈیننس میں ترمیم کے بعد وزیر قومی سلامتی کو پولیس پالیسی پر اضافی اختیارات دیے گئے تھے، جسے اسرائیلی سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ پوسٹ