سعودی وزیرِ خارجہ امریکی  ہم منصب سے ملاقات کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے 

news 1790580022 4638



news 1790580022 4638

(ویب ڈیسک)سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے۔

سعودی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

سعودی وزیرِ خارجہ کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب حوثیوں سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے بڑھ گئے ہیں۔

رائٹرز کے ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے رواں ماہ حوثیوں کے خلاف کارروائی کے لیے امریکا سے فوجی مدد طلب کی تھی۔

دوسری جانب واشنگٹن نے براہِ راست حملے کرنے سے انکار کرتے ہوئے انٹیلی جنس اور اہداف سے متعلق معاونت فراہم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر میل ایکسپریس کا انجن ڈی ریل،ٹرینوں کی آمدورفت متاثر 





Source link

متعلقہ پوسٹ