فٹبالر کےلمبے بال دوران میچ مصیبت بن گئے

news 1790584988 5670



news 1790584988 5670

(ویب ڈیسک)کونکاکاف نیشنز لیگ کے ایک میچ میں انگویلا کے کھلاڑی اسکیپیو کے ٹخنوں تک لمبے بال مخالف کھلاڑیوں کے لیے مصیبت بن گئے۔

انگویلا کو اینٹیگا اینڈ باربوڈا کے ہاتھوں 0-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن مقابلے کی سب سے دلچسپ بات گولز کے بجائے اسکیپیو کے غیر معمولی لمبے بال بن گئے۔

 36 سالہ اسکیپیو 69ویں منٹ میں میدان میں آئے اس وقت ان کی ٹیم پہلے ہی پانچ گول سے پیچھے تھی۔

اسکیپیو کے تقریباً ٹخنوں تک پہنچنے والے لمبے بالوں نے میچ میں عجیب صورتحال پیدا کردی۔

مزید پڑھیں:ورلڈ چیس اولمپیاڈ: پاکستان نے کیٹیگری ڈی میں گولڈ میڈل جیت لیا

 چند ہی منٹ بعد اینٹیگا کے کیون گرین نے گیند لے کر بھاگنے والے اسکیپیو کے بال پکڑ لیے جس پر ریفری نے انہیں براہ راست ریڈ کارڈ دکھا دیا۔

انجری ٹائم میں شالون نائٹ نے بھی اسکیپیو کو روکنے کے لیے ان کے بال کھینچے اور وہ بھی میدان سے باہر ہوگئے۔

یوں 0-5 کی برتری کے باوجود اینٹیگا کی ٹیم نے میچ 9 کھلاڑیوں کے ساتھ ختم کیا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ