کراچی:
ڈرگ روڈ انڈر بائی پاس کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 15 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق نوجوان اور زخمی دونوں مدرسے کے طالب علم ہیں۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت صادق حسین شاہ جبکہ زخمی کی ہادی کے نام سے ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ڈمپر کی ٹکر سے پیش آیا، جاں بحق اور زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

