وزیراعلیٰ کی پوزیشن عمران خان کی امانت تھی، استعفیٰ دے کر امانت واپس کر رہا ہوں: علی امین گنڈا پور

FB IMG 1759950829549 1



پشاور () وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی پوزیشن عمران خان کی امانت تھی اور بانی تحریک انصاف کے حکم کے مطابق اب وہ یہ امانت ان کو واپس کر رہے ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وہ پارٹی کے فیصلوں کے پابند ہیں اور اپنی ذمہ داری پوری دیانتداری سے نبھائی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ باضابطہ طور پر گورنر خیبر پختونخوا کو بھجوایا جائے گا۔

متعلقہ پوسٹ