لاہور میں کروڑوں روپے کے فراڈ پر مقدمہ درج، ملزم پر متعدد شہریوں کو لوٹنے کا الزام

IMG 20250908 WA0895


لاہور (اسٹاف رپورٹر) – لاہور کے تھانہ ریس کورس میں ایک شہری سے کروڑوں روپے کے مبینہ فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر نمبر 1101/25 کے مطابق مدعی نے الزام لگایا ہے کہ ملزم نے 2021 سے 2024 تک پلاٹس اور سرمایہ کاری کے نام پر بھاری رقوم وصول کیں۔

مدعی کے بیان کے مطابق ملزم نے اس سے مجموعی طور پر تقریباً 1 کروڑ 45 لاکھ روپے وصول کیے اور اس کے عوض میزان بینک کا چیک نمبر D48255369 جاری کیا۔ تاہم رقم واپس مانگنے پر ملزم نے جان سے مارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم مبینہ طور پر سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتا ہے اور پولیس کی تفتیش پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملزم اس سے قبل بھی متعدد شہریوں کی جمع پونجی ہتھیا چکا ہے اور نوسر بازی کے مقدمات کا ریکارڈ یافتہ ہے۔جن کے مقدمات نمبر 189/16جرم 489f اور مقدمہ نمبر 302/16بجرم 489Fدرج ہیں
پولیس نے مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 489-ایف کے تحت درج کر کے تحقیقات انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد کر دی ہیں۔ تفتیشی افسر کے مطابق شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور واقعہ کی مکمل چھان بین جاری ہے۔

img 20250908 wa05126103699114163370921
لاہور میں کروڑوں روپے کے فراڈ پر مقدمہ درج، ملزم پر متعدد شہریوں کو لوٹنے کا الزام 3

متعلقہ پوسٹ