دبئی میں پہلی عوامی ٹرین سروس کا آغاز

news 1790766778 3319



news 1790766778 3319

(24نیوز )دبئی میں پہلی عوامی ٹرین سروس کا آغاز ہو گیا ہے، یو اے ای صدر شیخ محمد بن زاید نے ابوظہبی سے دبئی تک ٹرین کے ذریعے سفر کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں پہلی عوامی ٹرین سروس کا آغاز ہو گیا ہے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے ابوظہبی سے دبئی تک ٹرین کے ذریعے کیا۔

ٹرین دن میں پانچ بار دبئی سے ابوظہبی اور فجیرہ جائے گی، اماراتی ریاستوں کو ملانے والی اتحاد ٹرین کے آغاز پر دبئی اسٹیشن پر عوام کی گہما گہمی رہی۔

شہریوں نے اس موقع پر جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور رقص کر کے جشن منایا۔

دبئی سے ابوظہبی کا سفر تقریباً ایک گھنٹہ چار منٹ میں مکمل ہوگا، جبکہ دبئی سے فجیرہ تک براہ راست سفر کا دورانیہ تقریباً ایک گھنٹہ 10 منٹ ہوگا۔

مسافروں کو ٹرین میں مخصوص نشست، وائی فائی اور بجلی کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ دبئی سے ابوظہبی کے لیے ایک طرفہ سفر کا ابتدائی کرایہ 39 درہم مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :  سینئرنائب صدر پیپلز پارٹی گلف محمد ریاض راٹھور انتقال کر گئے





Source link

متعلقہ پوسٹ