وزیراعظم کی پختونخوا کی صورتحال پر صدر سے مشاورت، ایوانِ صدر میں اجلاس طلب

IMG 20261001 WA2138


اسلام آباد: بیورو رپورٹ محمد سلیم سے

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے آج شام ایوانِ صدر میں اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ سمیت تمام آئینی اور قانونی آپشنز کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم صدرِ مملکت کو صوبے کی صورتحال، امن و امان اور سیاسی کشیدگی سے متعلق بریفنگ دیں گے۔
اس سے قبل وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں بھی خیبر پختونخوا کی صورتحال اور وفاقی حکومت کے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا۔ تاہم، ذرائع کے مطابق گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کا تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

متعلقہ پوسٹ