پاکستان ورلڈکپ 2027 میں کب کس کے خلاف میچ کھیلے گا؟ جانیے

1790874236 پاکستان کرکٹ ٹیم.webp


پاکستان ورلڈکپ 2027 میں کب کس کے خلاف میچ کھیلے گا؟ جانیے

پاکستان ورلڈکپ 2027 میں اپنا پہلا گروپ میچ 8 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے گروپ مرحلے میں پاکستان 5 میچز کھیلے گا۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2027 میں 14 ٹیمیں جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں 57 میچز کھیلیں گی۔

پاکستان، بھارت اور افغانستان کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے جب کہ آسٹریلیا اور میزبان زمبابوے بھی اسی گروپ کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان ورلڈکپ 2027 میں اپنا پہلا گروپ میچ 8 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا جب کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ ٹشوانے میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ورلڈکپ 2027 میں 10 اکتوبر کو بھارت کے مدمقابل ہوگا جب کہ پاک بھارت میچ جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈکپ 2027 شیڈول

پاکستان کا تیسرا مقابلہ 15 اکتوبر کو کوالیفائر اے سے ہوگا، پاکستان اور کوالیفائر اے کے درمیان میچ بلوم فونٹین میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان 19 اکتوبر کو میزبان زمبابوے کے خلاف ہرارے میں میدان میں اترے گا جب کہ پاکستان ورلڈکپ 2027 میں اپنا آخری گروپ میچ 22 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا جو کہ پارل میں شیڈول ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ