شہرقائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے امکان
کراچی میں اس وقت 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوائیں چل رہی ہیں
شہرقائد میں گزشتہ کئی روز کی طرح آج بھی مطلع صاف، موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے۔
شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوائیں چل رہی ہیں تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

