جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اپوزیشن اتحاد کی ملاقات طے پا گئی۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد مولانا فضل الرحمان کے گھر ملاقات کے لیے آج جائے گا۔ ملاقات میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، سلمان اکرم راجا اور علامہ راجا ناصر عباس شامل ہوں گے۔
ملاقات کا وقت بیرسٹر گوہر کے اڈیالہ سے واپس آنے کے بعد حتمی ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خیبر پختونخوا کی صورتحال، حکومت کے ساتھ مذاکرات سمیت دیگر پارلیمانی ایشوز زیر بحث آئیں گے۔
Source link

