کراچی: ماربل فیکٹری پر بھتہ خوری کی واردات کا مرکزی شوٹر پولیس مقابلے میں ہلاک

attackkarachipolice1785350182 0



کراچی:

ایس آئی یو کراچی نے تھانہ پاک کالونی کی حدود میں کاروائی کرتے ہوئے ماربل فیکٹری بھتہ خوری کی واردات میں ملوث خطرناک بھتہ خور، گینگ لیڈر اور مرکزی شوٹر کو مقابلے کے دوران ہلاک کر دیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت نفاذ الاسلام ولد جمال کے نام سے ہوئی۔

ہلاک ملزم کے قبضے سے دو پسٹل (ایک 9 ایم ایم، ایک 30 بور) اور ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا، ہلاک ملزم ایک سخت گیر اور عادی مجرم تھا اور بھتہ خوروں کے ایک گروہ کو لیڈ کر رہا تھا۔

رواں سال چار ستمبر کو ملزم نے پاک کالونی میں واقع ایک ماربل فیکٹری کے مالک کو فون کر کے 15 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور فیکٹری پر بھتہ پرچی کے ساتھ ایک زندہ کارتوس پھینک کر گیا تھا، جس کا مقدمہ نمبر 259/2026 تھانہ پاک کالونی میں درج ہے۔

بعد ازاں ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ ماربل فیکٹری پر فائرنگ بھی کی تھی اور اس واردات میں وہ مرکزی شوٹر تھا۔ بھتہ طلبی میں استعمال ہونے والا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ہلاک ملزم پہلے بھی کئی سنگین مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔

سابقہ مجرمانہ ریکارڈ: 

1- مقدمہ نمبر 47/2020 بجرم دفعہ 6/9-B تھانہ ناظم آباد
2- مقدمہ نمبر 162/2020 بجرم دفعہ 401/411/34 تھانہ قائد آباد
3- مقدمہ نمبر 137/2021 بجرم دفعہ 381-A تھانہ قائد آباد
4- مقدمہ نمبر 186/2023 بجرم دفعہ 4/5 ایکسپلوزیو ایکٹ، 7-ATA تھانہ پاک کالونی
5- مقدمہ نمبر 187/2023 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ پاک کالونی
6- مقدمہ نمبر 188/2023 بجرم دفعہ 9(i)3(C) تھانہ پاک کالونی
7- مقدمہ نمبر 95/2025 بجرم دفعہ 353/324/186/34 تھانہ پاک کالونی
8- مقدمہ نمبر 259/2026 بجرم دفعہ 384/385 تھانہ پاک کالونی

ایس آئی یو میں درج مقدمات:

1- مقدمہ نمبر 342/2026 بجرم دفعہ 353/324 تھانہ ایس آئی یو
2- مقدمہ نمبر 343/2026 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ ایس آئی یو





Source link

متعلقہ پوسٹ