
( ویب ڈیسک )قطر نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان قطر کی ثالثی میں مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہیں، مذاکرات کا مقصد قابلِ عمل حل تک پہنچنا ہے۔
قطری وزارتِ خارجہ کے شعبہ اطلاعات کے ڈائریکٹر ابراہیم بن سلطان الہاشمی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مذاکرات میں تمام فریقوں کے تحفظات اور خدشات کو مدِ نظر رکھنا ہوگا۔
قطر نے سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کا اظہار بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سیاسی رہنما سے شادی کرنے والی خاتون گھرسے زیوارت لیکر فرار
مکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے قطری عہدیدار نے کہا ہے کہ مکہ اتحاد خطے کے ممالک کے وسائل کے تحفظ اور استحکام برقرار رکھنے کیلئے علاقائی تعاون کو مضبوط بناتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قطر خطے کے ممالک کی جانب سے اپنی سلامتی، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے ہر اقدام کی حمایت کرتا ہے۔

