96 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد، پاکستان نیوی کا بحیرہ عرب میں آپریشن

398954 1411939766


پاکستان نیوی کے جہاز ’یرموک‘ نے بحیرہ عرب میں دو کارروائیوں کے دوران تقریباً 850 کلو گرام آئس اور دو ہزار کلو گرام حشیش/بھنگ (Cannabis) برآمد کرلی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نیوی کا جہاز یرموک بحیرہ عرب میں تعیناتی کے دوران پاکستانی ساحل سے دور دو مختلف مقامات پر منشیات کے خلاف کارروائیوں میں شریک ہوا۔

بیان کے مطابق دونوں کارروائیوں کے دوران دو کشتیوں کو روکا گیا اور ان کے اندر بنائے گئے خفیہ خانوں سے تقریباً 850 کلو گرام آئس جبکہ دو ہزار کلو گرام حشیش/کینابس برآمد کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برآمد کی گئی منشیات کی مجموعی مالیت تقریباً نو کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

برآمد شدہ منشیات کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور مزید تلفی اور قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب کارروائیاں سمندر میں پاکستان نیوی کی مسلسل موجودگی، چوکس نگرانی اور علاقائی بحری سلامتی کے لیے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

بیان کے مطابق پاکستان نیوی سمندر میں غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں اور علاقائی بحری سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ