حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
پیٹرولیم مصنوعات کی یہ قیمتیں 10، 11 اور 12 اکتوبر کے لیے نافذ العمل ہوں گی
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت کم اور ڈیزل مہنگا کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 10 سے 12 اکتوبر تک ہوگا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول فی لیٹر 66 پیسے سستا کردیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 398 روپے 30 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 52 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی یہ قیمتیں 10، 11 اور 12 اکتوبر کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔

