شاہ رخ خان بننے کی کوشش؟ شاہ ویر کادوانی کی ویڈیو پر صارفین کے طنزیہ تبصرے

شاہ ویر کادوانی .webp


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار شاہ ویر کادوانی ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے جہاں انہیں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے مشہور انداز کی نقل کرنے پر ٹرول کیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں اداکار شاہ ویر کادوانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ چھت پر کھڑے ہو کر شاہ رخ خان کے مقبول انداز میں دونوں ہاتھ پھیلائے نظر آئے۔ ویڈیو کے پس منظر میں بالی ووڈ فلم ’دل والے‘ کا مشہور گانا ’گیروا‘ بھی سنائی دے رہا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کے انداز پر تبصرے شروع کر دیے اور انہیں طنز و مزاح کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے تنقیدی تبصروں کے باوجود شاہ ویر کادوانی کے اعتماد کو قابلِ داد قرار دیا جبکہ ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ شاہ ویر کی
ویڈیوز سے زیادہ دلچسپ ان کا کمنٹ سیکشن ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ شاہ ویر کادوانی کی ویڈیو پر صارفین کے ملے جلے ردعمل کے باعث ایک بار پھر اداکار کا نام سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگیا ہے۔
Shahvir Kadwani’s SRK Style Celebration Heavily Trolled

Shahvir Kadwani’s SRK Style Celebration Heavily Trolled





Source link

متعلقہ پوسٹ