بلوچستان کے شمالی علاقوں میں 100 شدت پسند ہلاک، کچھی میں 200 سے زائد آپریشنز — اجلاس میں بریفنگ

FB IMG 1764784451696



کوئٹہ — وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت انسدادِ دہشتگردی سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں صوبائی سیکیورٹی حکام نے حالیہ پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حالیہ عرصے میں بلوچستان کے شمالی علاقوں میں 100 شدت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے مزید کہا کہ ضلع کچھی میں 200 سے زائد آپریشنز کیے گئے، جن کا مقصد دہشتگردوں کی نقل و حرکت، ان کے ٹھکانوں اور معاونت کاروں کا خاتمہ تھا۔
اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، انٹیلی جنس شیئرنگ کے میکانزم، بارڈر مینجمنٹ اور مستقبل کی کارروائیوں کے حوالے سے بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ پوسٹ