وزیراعظم کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت؛ سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
‘ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر رواں ہفتے ہونے والے تیسرے حملے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق ہوئے’
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی ملیشیا کے وحشیانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، شہریوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملے کسی صورت قابلِ قبول نہیں اور یہ علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی پر مبنی تشدد کی ایسی کارروائیاں فوری طور پر بند ہونی چاہئیں۔ پاکستان مملکتِ سعودی عرب، اس کی قیادت اور برادر عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
I strongly condemn the heinous attack by the Houthi militia on King Khalid International Airport in Riyadh. We extend our deepest condolences to the bereaved families and pray for the swift and full recovery of the injured.
Attacks targeting civilians and critical infrastructure are completely unacceptable and constitute a serious threat to regional peace and stability. Such acts of violence, which are a flagrant violation of international law, must cease immediately.
Pakistan stands in unwavering solidarity with the Kingdom of Saudi Arabia, its leadership and brotherly people. In accordance with the Makkah Joint Defence Agreement and the enduring bonds of brotherhood between our two countries, we reaffirm our steadfast commitment to Saudi Arabia’s sovereignty, territorial integrity and security.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 11, 2026
شہباز شریف نے مزید کہا کہ مکہ دفاعی معاہدے اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کے تحت سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر رواں ہفتے ہونے والے تیسرے حملے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق جبکہ 309 زخمی ہو گئے۔
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 سعودی شہری، 2 بنگلا دیشی اور امریکا، مصر، اردن، شام، فلسطین اور سوڈان سے تعلق رکھنے والا ایک، ایک شہری شامل ہے۔

