گورنر خیبر پختونخوا کا صوبے کے عوام کے نام اہم پیغام

faisal kareem kundi 21764509015 0



پشاور:

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام صدارتی پروکلیمیشن کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ویڈیو بیان مین فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں، خیبر پختونخوا کے عوام نے فیصلہ کر لیا کہ مزید فتنہ الخوارج کا ساتھ نہیں دیں گے، عوام اپنے سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دہشت گردوں کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے کے عوام انتشار اور بدامنی کے بجائے پُرامن اور خوشحال مستقبل چاہتے ہیں، خیبر پختونخوا کے عوام دیگر صوبوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے خواہاں ہیں، باہمی تجربات اور مشترکہ کوششوں سے صوبے میں ترقی و خوشحالی کو فروغ دینا چاہتے ہیں، عوام جمہوری اقدار کا فروغ اور ترقی کے ثمرات عام شہری تک پہنچتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام امن پسند ہیں، دہشت گردی اور پُرتشدد کارروائیوں کی ہرگز حمایت نہیں کرتے، عوام کسی بھی قسم کی قانون شکنی، اشتعال انگیزی اور دنگے فساد سے مکمل اجتناب کریں، امن و امان خراب کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ