
( ویب ڈیسک )پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والا ایک آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے بعد دھماکا ہوا اور جہاز میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حملے میں 12 افراد ہلاک، 309 زخمی
آئل ٹینکر کی شناخت، اس کے عملے اور ممکنہ جانی یا مالی نقصان سے متعلق بھی کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں، واقعے سے متعلق ایرانی حکام کے دعوے کی آزادانہ تصدیق بھی تاحال نہیں ہو سکی۔
دوسری جانب امریکا نے خلیجِ عمان میں بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کرنے پر تجارتی کارگو جہاز کو ناکارہ بنا دیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ بحری جہاز نے وارننگ نظر انداز کرتے ہوئے ایران کے خلاف جاری بحری ناکہ بندی کو توڑنے کی کوشش کی تھی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق بحری جہاز کو لڑاکا طیارے نے اسے نشانہ بنایا۔ کارگو جہاز ایرانی بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا۔

