
(ویب ڈیسک) کینیڈا میں امیگریشن سے متعلق نیا قانون بل سی 12 نافذ کر دیا گیا جس سے دستاویزات اور معلومات کی جانچ مزید سخت کر دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نئے قانون کے تحت کینیڈا کے متعلقہ حکام کو یہ اختیار حاصل ہوگیا ہے کہ اگر کسی امیگریشن درخواست میں دستاویزات غلط، نامکمل یا جعل سازی پر مبنی پائی جائیں تو اس درخواست کی کارروائی کو فوری طور پر معطل یا ختم کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ امیگریشن کیلیے جمع کروائے جانے والی ہر دستاویز میں مکمل درستگی اور شفافیت ہونا لازمی ہے، چاہے آپ ورک پرمٹ،سٹڈی پرمٹ یا مستقل رہائش کیلیے درخواست دے رہے ہوں،یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے تمام کاغذات، سرٹیفکیٹس اور دیگر ریکارڈز اصل، قابلِ تصدیق اور مکمل ہوں۔
اگر کسی ایک دستاویز میں بھی غلطی، جھوٹ یا کمی پائی گئی تو آپ کی درخواست روک دی جا سکتی ہے یا مستقل طور پر مسترد ہو سکتی ہے۔
غیر تصدیق شدہ ایجنٹس پر بھروسہ کرنے سے گریز کریں۔ درخواست جمع کروانے سے پہلے اپنے تمام دستاویزات کو صرف سرکاری اور مجاز ذرائع سے لازماً چیک اور تصدیق کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں : دہشتگردی کیخلاف پی ٹی آئی کو آن بورڈ کرنے کی کوشش کی،سہیل آفریدی کو کون روکتا تھا؟محسن نقوی

