39 سالہ رکنِ پارلیمنٹ کا دبنگ انداز!   چھاپے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

news 1792305758 9728



news 1792305758 9728

(ویب ڈیسک)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی ایک کچی آبادی میں منشیات فروشی کے مبینہ اڈے پر ایک وزیر مملکت نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چھاپہ مارا، تاہم اس کارروائی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر مملکت برائے امورِ جنگِ آزادی اشراق حسین نے ہفتے، 17 اکتوبر کو ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں انہیں ایک گاڑی سے اترتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کے ایک ہاتھ میں میگا فون جبکہ دوسرے ہاتھ میں پستول تھا، ویڈیو میں وہ چند افراد کا تعاقب کرتے ہوئے بھی نظر آئے، جبکہ ان کے ایک ساتھی کے ہاتھ میں بھی پستول دکھائی دیا۔

ویڈیو ڈھاکا کے علاقے گنڈاریا ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک کچی آبادی میں ریکارڈ کی گئی۔ فوٹیج میں اشراق حسین کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’آپ پورے شہر کو تباہ کر رہے ہیں، پورے علاقے کو برباد کر رہے ہیں۔

 اشراق حسین، جن کی عمر 39 برس ہے، بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان کی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے رکن ہیں، وہ 12 فروری کو ہونے والے انتخابات میں اس علاقے سے رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:DNA ٹیسٹ نے بڑا راز کھول دیا! معروف کھلاڑی کا خوفناک انجام سامنے آ گیا

 ویڈیو میں وزیر کے ساتھیوں کی جانب سے حراست میں لیے گئے بعض افراد خود کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے بھی سنائی دیتے ہیں۔ اس موقع پر اشراق حسین نے ان سے کہا کہ پولیس کو آنے دیں، اس کے بعد بات ہوگی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ