فلائنگ کار پاکستان میں چل پڑی تو کیا ہوگا؟ سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار
پاکستان میں فلائنگ کار کا تصور، سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز نے دھوم مچادی
امریکی ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کی فلائنگ کار اگر پاکستان میں متعارف ہوگئی تو کیا ہوگا؟ اس سوال کو لے کر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ میمز بنانا شروع کردیں جن میں کہیں اسے کراچی کی ٹریفک کا حل قرار دیا گیا تو کہیں بجلی کے تاروں میں پھنسا ہوا دکھایا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان میمز میں پاکستانی صارفین نے فلائنگ کار کو اپنے روزمرہ مسائل اور مقامی حالات سے جوڑ کر مزاحیہ انداز اپنایا۔ کسی نے اسے گھر میں سبزی پہنچانے کے لیے استعمال کرتے دکھایا تو کسی نے شہر کی ٹریفک سے بچنے کے لیے بہترین سواری قرار دے دیا۔
بسنت کے تہوار کی آمد کے پیش نظر بھی صارفین نے خوب مزاح کیا۔ ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ اس نے پتنگ لوٹنے کے لیے فلائنگ کار کی بکنگ کروا لی ہے جبکہ ایک اور میم میں اس جدید سواری کو بجلی کے تاروں میں پھنسا ہوا دکھایا گیا جس نے دیکھنے والوں کو محظوظ کیا۔
Tesla Roadster flying car 🚗 in Pakistan….😁
#FlyingCar https://t.co/1m7Rl1E1g2
— Hafiz SAAD👑 (@HSaad711) October 17, 2026
مزاح کا سلسلہ یہیں نہیں رکا بلکہ ایک صارف نے روایتی گدھا گاڑی کو ہی فلائنگ کار کی شکل دے دی جسے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ ملی۔
پاکستانی میمز دیکھ کر ایلن مسک کہیں اُڑنے والی گاڑی کا پلان کینسل ہی نا کر دے https://t.co/vBvkHNmn4p
— Muzamil (@muzamil_45) October 17, 2026
پاکستانی صارفین کی ان تخلیقی میمز میں کراچی کی ٹریفک، بجلی کے تاروں، بسنت اور روزمرہ زندگی کے مسائل کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فلائنگ کار کے تصور پر بنائی گئی یہ میمز سوشل میڈیا پر دلچسپی کا باعث بن رہی ہیں۔

