کینیڈا کےصوبے البرٹا میں فوجی اڈے پر آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
کینیڈا کے وزیردفاع نے واقعے میں جانی نقصان کی تصدیق کردی، تاہم ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی گئی،کینیڈین مسلح افواج مقامی حکام کے ساتھ ملکر آگ پر قابو پالیا۔
کینیڈا کے وزیراعظم نےواقعے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئےمتاثرین اور انکے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے،خیال رہے کہ البرٹا میں واقع یہ فوجی اڈا کینیڈا کے مصروف ترین فوجی تربیتی مراکز میں شمار ہوتا ہے۔


