
(ویب ڈیسک)امریکہ میں کیمیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے نوجوان کو 2300 سے زائد ملازمتوں کے لیے درخواستیں دینے کے باوجود ملازمت نہ مل سکی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ کے شہر سالٹ لیک سٹی سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ ڈاکٹر جیک ویس نے 2024ء میں پرنسٹن یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی تھی۔
انہوں نے کیمیائی اصولوں اور سالمات کے درمیان تعاملات پر تحقیق کی، برف بننے کے عمل سے متعلق ان کی تحقیق کو 2024ء میں نوبیل کمیٹی نے طبیعیات کا نوبیل انعام دینے کا اعلان کرتے وقت سائنسی تحقیق میں مشین لرننگ کے استعمال کی ایک مثال کے طور پر بھی پیش کیا تھا۔
ابتدائی طور پر ڈاکٹر ویس نے ادویہ ساز کمپنیوں میں تحقیق سے متعلق مختلف عہدوں اور قومی تجربہ گاہوں میں ممتاز پوسٹ ڈاکٹریٹ مواقع کے لیے درخواستیں دیں، تاہم انہیں کامیابی نہ مل سکی۔
بعد ازاں انہوں نے شعبے اور علاقے کی قید سے آزاد ہو کر مزید ملازمتوں کے لیے درخواستیں دینا شروع کیں، لیکن زیادہ تر مواقع پر انہیں انٹرویو کے لیے بھی نہیں بلایا گیا۔
مزید پڑھیں:ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر بینجمن سیٹرلی کی موت کیسے ہوئی؟ حقیقت سامنے آگئی

