
(24نیوز)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر ایرانی حکام سے مذاکرات کے لیے تہران پہنچ گئے، جہاں ان کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات توقع ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان جاری مشاورت اور سابقہ معاہدوں کی پیروی کا حصہ ہے۔ مغربی پابندیوں کے تناظر میں ایران اور روس نے حالیہ برسوں میں سیاسی، اقتصادی اور فوجی تعاون کو مزید مضبوط کیا ہے، جس کے تحت گزشتہ سال جنوری میں دونوں ممالک کے صدور نے دفاع، توانائی اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں 20 سالہ جامع شراکت داری کے معاہدے پر بھی دستخط کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:سرحدوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پاک ایران بارڈر کو بند کر دیا گیا

