کراچی، ناردرن بائی پاس پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر پل سے نیچے گر گئی

car accident1792442687 0



کراچی:

شہر قائد میں سپرہائی وے ناردرن بائی پاس سعدی گارڈن کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں نوعمر لڑکے سمیت 5 نوجوان زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے فوری طبی امداد کے لیے نجی اسپتال پہنچایا۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 12 سالہ ثاقب ، 17 سالہ زین ، 22 سالہ مہران ، 25 سالہ جنید اور 22 سالہ آفتاب کے نام سے کی گئی جبکہ حادثے میں کار کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا ۔





Source link

متعلقہ پوسٹ