خیبرپختونخوا کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت گرفتاری کے اختیارات تفویض

فیصل کریم کنڈی .webp


خیبرپختونخوا کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت گرفتاری کے اختیارات تفویض

‘امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اختیارات تفویض کیے’

پشاور: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر خیبرپختونخوا کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او آرڈیننس 1960 کے سیکشن (1)3 کے تحت گرفتاری کے اختیارات تفویض کردیے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایکس پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایم پی او اختیارات کی تفویض کا مقصد ضلعی سطح پر مؤثر پیشگی کارروائی کو یقینی بنانا اور انتظامی تاخیر کو کم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز ایم پی او سیکشن (1)3 کے اختیارات کا استعمال سختی سے آئین اور قانون کے مطابق کریں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہم آہنگی مضبوط بنائی جائے، اختیارات کا ہرگز غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ ہمارے عوام کا امن، سلامتی اور تحفظ میری اولین ترجیح ہے۔
FAISAL KARIM KUNDI



Source link

متعلقہ پوسٹ