آج آزاد جموں و کشمیر کا یومِ تاسیس 24 اکتوبر 1947ء کو تحریکِ آزادی اور نظریہ الحاق پاکستان کی تجدید کی یاد اور عزم کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
19 جولائی 1947ء کی قراردادِ الحاقِ پاکستان نے کشمیری عوام کے سیاسی مؤقف کو واضح سمت دی تھی۔ اس وقت ڈوگرہ راج کیخلاف مزاحمت اور کشمیری عوام کی جدوجہد نے تحریک آزادی کو فیصلہ کن مرحلے میں داخل کیا۔
24 اکتوبر 1947ء کو سردار محمد ابراہیم خان کی سربراہی میں آزاد جموں و کشمیر کی عارضی حکومت قائم ہوئی۔
آزاد جموں و کشمیر کی عارضی حکومت کا قیام تحریک آزادی کے لیے منظم سیاسی و انتظامی مرکز کی اہم پیشرفت تھی، جس کے بعد سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد آج بھی جاری ہے۔
آج بھی کشمیریوں کی قربانیاں عالمی توجہ کی متقاضی ہیں۔ 24 اکتوبر یاد دلاتا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کا قیام تاریخی جدوجہد، بے شمار قربانیوں اور آزادی کے پختہ عزم کا نتیجہ ہے۔

