اسرائیل میں اقتدار کی جنگ کے لیے میدان آج سجے گا

isreal general election1793061911 0



تل ابیب:

اسرائیل میں عام انتخابات آج ہوں گے جن میں وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کی سیاسی بقا اور اقتدار میں واپسی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ رائے عامہ کے جائزوں میں نیتن یاہو اور اپوزیشن اتحاد کے درمیان سخت مقابلے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

انتخابی عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوگا اور رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔

اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کی 120 نشستوں کے لیے ہونے والے انتخابات میں کسی بھی جماعت یا اتحاد کو حکومت بنانے کے لیے کم از کم 61 نشستوں کی حمایت درکار ہوگی۔

اپوزیشن کی جانب سے سابق فوجی سربراہ گادی آئزنکوٹ اور سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اہم سیاسی شخصیات کے طور پر سامنے آئے ہیں، جو نیتن یاہو کے لیے اقتدار برقرار رکھنے کی راہ مشکل بنا سکتے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 کے حملوں کے بعد خطے میں جاری جنگ اور سیکیورٹی صورت حال نے ان انتخابات کو غیر معمولی اہمیت دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل جنگ، داخلی مسائل اور حکومت کی پالیسیوں پر تنقید نے نیتن یاہو کو سیاسی دباؤ میں رکھا ہوا ہے۔

ان انتخابات کے نتائج نہ صرف اسرائیل کی آئندہ حکومت کا تعین کریں گے بلکہ خطے کی سیکیورٹی اور مستقبل کی پالیسیوں پر بھی اثرانداز ہوسکتے ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ