عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ گر گئے

gold price down1776932011 0



عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کی کمی سے 3ہزار 996 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 300روپے کی کمی 4لاکھ 22ہزار 136روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 115روپے کی کمی سے 3لاکھ 61ہزار 913روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 85روپے کی کمی سے 5ہزار 793روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 73روپے کی کمی سے 4ہزار 966روپے کی سطح پر آگئی۔



Source link

متعلقہ پوسٹ