لاہور:
دنیائے طب میں ہلچل، امریکی کمپیوٹرکمپنی، مائیکرو سافٹ کے ماہرین نے ایسا نیا میڈیکل اے آئی ماڈل ’’MAI-DxO‘‘ تیار کر لیا ہے جو امراض کی تشخیص انسانی ڈاکٹروں کے مقابلے میں ’’دْگنی درستگی‘‘سے کرتاہے۔
یہ اے آئی ڈاکٹر انسانی معالجین کی طرح ہر مریض کاطبی معائنہ اور علاج اْس کی ساری میڈیکل ہسٹری مدنظر رکھ کر فرداً فرداً کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
امریکی سائنسی جریدے ’’سائنس‘‘ کی رپورٹ کے مطابق تجربات کے دوران اے آئی ڈاکٹر عام امراض کی تشخیص کرنے میں83.2 فیصد کامیاب رہا جبکہ انسانی ڈاکٹر اسی تجربے میں صرف 36.1فیصد کامیابی پا سکے۔
ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے کیسوں والے تجربے میں اے آئی ڈاکٹر کو80.3 فیصد کامیابی ملی ، انسانی معالجین 46.8 فیصدکامیابی لے سکے۔

