حنا جاوید قتل کیس میں خوفناک انکشافات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ راولپنڈی حنا جاوید کی لاش کی مزید دل دہلا دینے والی تصاویر سامنے آگئیں۔
حنا جاوید کی واش روم شاور سے لٹکی لاش کی دوسری تصویر سامنے آئی، حنا جاوید کا منہ ڈھانپا، ہاتھ دوپٹے سے پیچھے کی جانب بندھے ہیں، حنا جاوید کی گردن سفید تار سے بندھی ہے، سفید تار کو واش روم میں لگے شاور کے ساتھ باندھا گیا۔
حنا جاوید کے قتل کو مبینہ خودکشی قرار دینے کے لیے ملزمان کی جانب سے یہ عمل کیا گیا، بائیں گٹنے کے نیچے فرش پر خون نظر آرہا ہے، زخمی چہرے کی تصویر بھی سامنے آگئی، چہرے کی تصویر میں حنا جاوید کے ہونٹ زخمی ہیں۔
تصویر سے واضح ہے حنا جاوید کی گردن کو بائیں سے دائیں جانب پوری طاقت سے موڑا گیا، اسی کشمکش میں حنا جاوید کے بائیں سے دائیں جانب ہونٹ کٹے ہیں، حنا جاوید کی زخمی دائیں کہنی کی تصویر بھی سامنے آگئی۔
راولپنڈی حنا جاوید کی کہنی میں 5 مختلف مقامات پر سوراخ نظر آرہے ہیں، راولپنڈی لواحقین کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر اسکریو ڈرائیور سے یہ سوراخ کیے ہوں گے۔
ذرائع نے کہا کہ راولپنڈی پولیس پہلے ہی ان تمام تصاویر کو قبضے میں لے کر ریکارڈ کا حصہ بناچکی ہے۔

