آلو کے چپس کی تھیلیوں میں ہوا کیوں بھری ہوتی ہے؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

چپس.webp


 آلو کے چپس کی پھولی ہوئی تھیلی دیکھ کر اکثر لوگوں کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر ان میں اتنی زیادہ ہوا کیوں بھری جاتی ہے، جبکہ تھیلی کھولنے پر چپس کی مقدار نسبتاً کم دکھائی دیتی ہے۔

درحقیقت چپس کی تھیلیوں میں عام ہوا کے بجائے زیادہ تر نائٹروجن گیس بھری جاتی ہے جس کا بنیادی مقصد چپس کو زیادہ عرصے تک تازہ، خستہ اور ذائقے دار رکھنا ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق عام ہوا میں موجود آکسیجن چپس میں موجود تیل کے ساتھ تعامل کرکے انہیں باسی اور بدذائقہ بنا سکتی ہے جبکہ نمی بھی چپس کا کرکرا پن ختم کرنے کا سبب بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آلو کے چپس کی کونسی قسم صحت کے لیے مضر ہے؟

اسی لیے پیکنگ کے دوران تھیلی میں نائٹروجن گیس بھری جاتی ہے تاکہ آکسیجن کی مقدار کم سے کم رہے اور چپس کی تازگی برقرار رہے۔

نائٹروجن ایک نسبتاً غیر فعال گیس ہے جو کھانے کی اشیا کے ساتھ آسانی سے کیمیائی تعامل نہیں کرتی۔ اس کے علاوہ تھیلی میں موجود گیس چپس کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کے لیے حفاظتی کشن کا کام بھی کرتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ چپس کی تھیلیاں ضرورت سے زیادہ پھولی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ اس کا مقصد محض پیکنگ کو بڑا دکھانا نہیں بلکہ اندر موجود چپس کو محفوظ رکھنا اور ان کا معیار برقرار رکھنا بھی ہے۔

لہٰذا اگلی بار چپس کی پھولی ہوئی تھیلی دیکھیں تو یاد رکھیے کہ اس میں موجود نائٹروجن گیس چپس کی تازگی اور حفاظت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ