جزیرہ قشم کے قریب 2 کشتیوں پر امریکی ڈرون حملہ 2 ماہی گیر زخمی

news 1793445212 7477



news 1793445212 7477

(24نیوز)ایران کے جزیرے قشم کے قریب امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 ماہی گیر زخمی اور 2 لاپتہ ہو گئے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق جزیرہ قشم سے 14 ناٹیکل مائل جنوب میں 2 ماہی گیروں کی کشتیوں پر امریکی ڈرون حملے ہوئے،ان حملوں کے نتیجے میں 2 ماہی گیر زخمی اور 2 لاپتہ ہو گئے۔

ترجمان ہرمزگان گورنر آفس کا کہناہے کہ حملہ جزیرہ قشم کے علاقے میں میسن گاؤں سے 18 میل کے فاصلے پر ہوا۔

ڈرون حملے کا نشانہ بننے والی دونوں ماہی گیر کشتیوں پر 2، 2 افراد سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول 225روپے فی لیٹر؟

دوسری جانب یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کو نشانہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں،سعودی اتحادی فوج کے مطابق گزشتہ روز مکہ مکرمہ کے بعد آج مدینہ منورہ ریجن کی جانب آنے والا ڈرون فضا میں تباہ کردیا گیا۔

 سعودی اتحادی فوج کا کہنا ہےکہ ریاض اور مشرقی ریجن کی جانب آنے والے حوثیوں کے مزید دو ڈرونز مارگرائے گئے۔

 جنوبی ریجن کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل بھی ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا گیا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ