لاہور: قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف شاندار سنچری بناکر سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹرائی سیریز کے فائنل میں فخر زمان نے 99 گیندوں پر 127 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔
فخر زمان نے اسی کے ساتھ ون ڈے کیریئر کی 12ویں سنچری ہے۔
فخر زمان نے دوسری بار ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں سنچری اسکور کی، اس سے قبل انہوں نے 2017 میں لندن کے اوول گراؤنڈ میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف بھی شاندار سنچری بنائی تھی۔
اس کارکردگی کے ساتھ فخر زمان نے ٹورنامنٹس کے ون ڈے فائنلز میں دو سنچریاں بنانے کا سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ کرکٹر سعید انور نے پہلی سنچری 1993 میں ولز ٹرافی کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف بنائی تھی، جبکہ دوسری سنچری 1998 میں سلور جوبلی انڈیپنڈنس کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف اسکور کی تھی۔

