پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1454 پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹاک مارکیٹ تیزی.webp


پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1454 پوائنٹس بڑھ گیا

گزشتہ کاروباری سیشن میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 166564 پوائنٹس پر بند ہوا تھا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث 100 انڈیکس 1454 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 168018 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوگیا۔

کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں بیک وقت دو نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں، جبکہ حصص کی خرید و فروخت میں بھی نمایاں سرگرمی رہی۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 44 کروڑ 34 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جن کی مالیت 17 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔

آج کاروبار کے دوران مجموعی طور پر 568 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 137 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 319 کمپنیوں کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری سیشن میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 166564 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں سفارتی پیش رفت اور کشیدگی میں کمی کی امیدوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت دی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں خریداری کا رجحان غالب رہا اور انڈیکس نمایاں اضافے کے ساتھ بند ہوا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ