
(ویب ڈیسک)یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائی کرنے والے سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مکہ کے علاقے میں ایک ڈرون کو روک کر تباہ کردیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ مکہ ریجن میں ایک ڈرون کی نشاندہی کے بعد اسے روک کر تباہ کردیا گیا۔
التحالف: اعتراض وتدمير طائرة مسيرة بمنطقة مكة المكرمة. https://t.co/TyVAfPo42D
— المتحدث الرسمي باسم قوات التحالف (@CJFCSpox) November 3, 2026
ترجمان نے تاہم یہ نہیں بتایا کہ ڈرون کہاں سے آیا تھا اور اسے کس نے بھیجا تھا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کو حالیہ عرصے میں متعدد مرتبہ حملوں کی لہروں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مکہ ریجن میں ڈرون روکنے کا یہ واقعہ بھی انہی واقعات کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔
تاحال ڈرون کے ہدف، مقامِ پرواز اور ذمہ دار فریق کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

