مالی سال 2026-27 کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر 2026) میں ملکی برآمدات کا حجم 11 ارب 44 کروڑ ڈالر رہا، جبکہ اسی عرصے میں درآمدات 26 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔
صرف اکتوبر کے مہینے میں درآمدات 7 ارب ڈالر سے زائد رہیں، جبکہ برآمدات 2 ارب 94 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ یوں اکتوبر میں تجارتی خسارہ 4 ارب 7 کروڑ ڈالر رہا۔
مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 6 ارب 66 کروڑ ڈالر رہا۔ ماہانہ بنیادوں پر جولائی میں ایک ارب 83 کروڑ ڈالر، اگست میں ایک ارب 59 کروڑ ڈالر، ستمبر میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالر اور اکتوبر میں ایک ارب 72 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئیں۔

