کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی، وہ اپنی بیرک میں چہل قدمی کے دوران چکر آنے سے گر پڑے جس کے نتیجے میں ان کے گھٹنے اور بازو پر چوٹیں آئیں۔
ان کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک کے مطابق شاہ محمود قریشی کے گرنے سے جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئی ہیں۔ جیل حکام نے ان کے بلڈ سیمپل لے کر شوکت خانم اسپتال بھجوا دیے ہیں۔
بیرسٹر تیمور ملک کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے مشورے پر شاہ محمود قریشی کے سی ٹی اسکین اور مکمل علاج معالجے کے لیے درخواست دائر کی جا رہی ہے۔
Source link

