فلسطینیوں کے اتحاد نے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی نیتن یاہو کا عہد تمام ہوا

news 1793892591 3816


(ویب ڈیسک) تین جماعوتوں کے اتحاد جوائنٹ لسٹ نے بھی پرائم منسٹر کے انتخاب کے لئے یشر پارٹی کے گادی آئزن کوٹ کو اعتماد کا ووٹ دینے کا اعلان کر دیا۔ جوائنٹ لسٹ میں کمیونسٹ  ھدش، عرب نیشنلسٹ سیکولر  تعال اور فلسطینی نیشنلسٹ بلد پارٹیاں شامل ہیں۔ ان تین پارٹیوں کے اتحاد کے 11 ارکان  27 اکتوبر کے الیکشن میں کنیست کے رکن منتخب ہوئے اور کسی بھی شخصیت کے وزیراعظم بننے کا انحصار جوائنٹ لسٹ کی حمایت کے مرہونِ منت ہے۔

news 1793892615 7277

آج  جوائنٹ لسٹ کے رہنماؤں نے کہہ دیا ہے کہ وہ آئزن کوٹ کی بطور وزیر اعظم حمایت کریں گے، انہیں زیادہ تر سفارشات سونپیں گے۔
news 1793892615 3721
جوائنٹ لسٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ  یشر کے چیئرمین گادی آئزن کوٹ کو صدر اسحاق ہرزوگ کے ساتھ ملاقات میں اگلے وزیر اعظم کے طور پر تجویز کریں گے۔

آئزن کوٹ کو پہلے ہی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے زیادہ کنیست ارکان کی حمایت حاصل تھی، لیکن اب وہ اگلی کنیست میں 67  ارکان سے منظوری حاصل کریں گے،  یہ120 رکنی کنیست کے  ارکان کی واضح اکثریت ہے۔ تاہم، اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ جماعتیں جو ان کی حمایت کر رہی ہیں، بالآخر ان کے اتحاد میں شامل ہو جائیں گی۔

جوائنٹ لسٹ کا کہنا ہے کہ اس کے تین دھڑوں کے درمیان متفقہ فیصلہ "نتن یاہو اور ان کی حکومت کو اقتدار میں واپس آنے سے روکنے کے عوامی مطالبے کے جواب میں آیا ہے۔” 

ان تین جماعتوں کے رہنماؤں کا اتفاق رائے سے کہنا ہے کہ آئزن کوٹ کی حمایت اہم ہے، یہ حمایت اس کے باوجود کی جا رہی ہے کہ حزب اختلاف کے بلاک کی جانب سے "نتن یاہو کے راستے  سے مختلف راستہ اختیار کرنے کے لئے اور  عرب شہریوں کے خلاف اشتعال انگیزی اور ان کے سیاسی فیصلے کی قانونی حیثیت کو کمزور کرنے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کافی آمادگی ظاہر نہیں کی جا رہی۔”

"اگرچہ آئزن کوٹ کو نیتن یاہو سے زیادہ سفارشات موصول ہوئی ہیں، لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ ان کے درمیان فاصلہ بڑھانا (آئزن کوٹ کی سبقت بڑھانا)ضروری ہے،” جوائنٹ لسٹ نوٹ کرتی ہے کہ اس اقدام سے چینج بلاک کے نیتن یاہو حکومت کی جگہ لینے کے امکانات کو تقویت ملے گی اور اتحاد کی حکومت کے امکانات کم ہو جائیں گے جو نیتن یاہو کو اقتدار میں رکھے گی۔

news 1793892615 2077
Caption   منگل 27 اکتوبر کو چینج بلاک کی چار جماعتوں کے  48 ارکان کنیست میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ رعام کے 8 اور جوائنٹ لسٹ کے  11 ارکان کے آئزن کوٹ کو ووٹ دینے کے اعلان کے بعد اب نیتن یاہو کو ہٹانے کے لئے 67 ارکان ایک طرف ہیں اور نیتن یاہو کے پرانے اتحاد کے کم از کم 4 ارکان انہیں ووٹ نہ دینے کا اعلان کر چکے ہیں۔ 

آج جمعرات کو کسی وقت جوائنٹ لسٹ کے وفد کی صدر آئزک ہرزوگ سے ملاقات ہونے کی توقع ہے۔ یہ ملاقات پہلے سے طے ہے۔ اس ملاقات مین جوائنٹ لسٹ کا وفد صدر کو رسمی طور پر بتائے گا کہ وہ گادی آئزن کوٹ کو وزیر اعظم کی حیثیت سے اعتماد کا ووٹ دینے کے خواہاں ہیں۔

news 1793892615 2432
Caption جوائنٹ لسٹ کی تین پارٹیوں کے رہنماؤں کی یہ فوٹو  27 اکتوبر کی رات الیکشن کے نتائج سامنے آنے کے بعد حامیوں کے مجمع کے روبرو اظہار یکجہتی کے لئے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالنے کے موقع پر بنائی گئی۔

اس سے پہلے چینج بلاک کے اپنے  48 ارکان اور ان کے ساتھ منصور عباس کی رعام پارٹی کے 8 ارکان آئزن کوٹ کو اعتماد کا ووٹ دینے کے لئے دستیاب تھے جو اکثریت نہیں بنتے تھے۔ 





Source link

متعلقہ پوسٹ