اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس انتقال کر گئیں
شائستہ عباس کے انتقال کی افسوسناک خبر میاں شہباز احمد نے شیئر کی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس برطانیہ میں کینسر کے خلاف طویل جنگ لڑنے کے بعد انتقال کر گئیں۔
شائستہ عباس کے انتقال کی افسوسناک خبر میاں شہباز احمد نے شیئر کی۔ اطلاعات کے مطابق مرحومہ گزشتہ تقریباً 3 سال سے کینسر کے آخری اسٹیج میں مبتلا تھیں اور برطانیہ میں زیر علاج تھیں۔
شائستہ عباس ایک چار سالہ بچے کی والدہ بھی تھیں۔ پیشے کے اعتبار سے وہ وکیل تھیں تاہم اداکاری کے شعبے سے بھی وابستہ رہ چکی تھیں۔
انہوں نے ٹی وی ون کے ڈرامے ’سیپ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے تاہم ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز حلقوں میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے

